وزیراعلیٰ گنڈا پور کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000 خیمے بھیجے کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا

وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افغان شہریوں کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین اور افغان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد

افغان قونصل جنرل کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے افغان شہری اگر علاج کے لیے پشاور آئیں گے تو انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے متاثرین کے لیے بھرپور معاونت کرنے پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان