افغانستان میں حالیہ زلزلے کے شہدا کی یاد اور تعزیت کے طور پر آج اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے میں تعزیتی رجسٹر کھولا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندوں، غیر ملکی سفارتکاروں، علمی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے اپنے تاثرات درج کیے اور مرحومین کے لیے دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ، پاکستان نے طبی امداد روانہ کر دی
تعزیتی رجسٹر میں دستخط اور دعاؤں میں نمایاں شخصیات شریک ہوئیں جن میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان صادق خان، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاؤ نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
Today, the Embassy of Afghanistan in Islamabad opened a Condolence Book in honor and remembrance of the martyrs of the recent earthquake in the country. A number of officials from the host country, foreign diplomats, scholars, journalists, and other social figures have registered… pic.twitter.com/zgepuZhtVp
— AFG Embassy Pakistan (@AfghanEmbPak) September 5, 2025
عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایمل ولی خان، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر عاصف محمود جاہ، روسی سفیر البرٹ خورے، قازقستان کے سفیر یرزھان کسٹافن، ویتنام کے نائب سفیر فام توان، دارالافتا اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر مفتی عقیل پیرزادہ نے بھی اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ایک بار پھر 6.3 شدت کا زلزلہ، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،امریکی جیولوجیکل سروے
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی اور جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے سربراہ عاصم لقمان قاضی نے بھی افغان سفارتخانے میں تعزیتی رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
شخصیات نے افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کر کے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، سفارتخانے میں دعاؤں اور تعزیتی رجسٹر پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے۔














