ایلون مسک کے پاس دنیا کا پہلا کھرب پتی شخص بننے کا موقع، مگر کیسے؟

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں، کیونکہ ٹیسلا کے بورڈ نے کمپنی کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کے لیے ایک نیا اور تاریخ ساز پے پیکیج منظور کرلیا ہے۔

ٹیسلا پیکج کے تحت ایلون مسک کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا معاوضہ صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ آئندہ 10 برسوں میں انتہائی بلند اہداف حاصل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے

اس منصوبے کے مطابق مسک کو کوئی تنخواہ یا بونس نہیں ملے گا، بلکہ انہیں صرف اس وقت ادائیگی کی جائے گی جب ٹیسلا کی قدر موجودہ سطح سے 8 گنا بڑھ جائے اور دیگر مشکل اہداف بھی پورے ہوں۔

ٹیسلا کی چیئر پرسن روبن ڈین ہولم کے مطابق کمپنی کے شیئر ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پیکیج کی حمایت کریں، کیونکہ ایلون مسک کو برقرار رکھنا اور انہیں متحرک کرنا ٹیسلا کی کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

نئے منصوبے کے تحت ٹیسلا کو سب سے پہلے 2 کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرنا ہوگی اور سالانہ گاڑیوں کی ڈلیوری 2 کروڑ تک بڑھانی ہوگی، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 لاکھ سے بھی کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد؟ نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

اس کے علاوہ کمپنی کو 10 لاکھ خودکار روبوٹیکسی اور 10 لاکھ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹس تیار کرنے ہوں گے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ ایلون مسک کو امریکی عدالت کی جانب سے 50 ارب ڈالر کے پے پیکیج کی منسوخی کے بعد ٹیسلا کے 29 ارب ڈالر کے شیئرز دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ