ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا ہے، دشمن ہر محاذ پر ناکام ہوا ہے اور تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار
نمازِ فجر کے بعد مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ایئر وائس مارشل نے کہا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دینا پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے لیے اعزاز ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہاز تباہ کیے تھے اور متعدد ایئرفیلڈز کو بھی نشانہ بنایا تھا۔














