6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے عزم کو دہرانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار

صدرِ مملکت کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ایک قابل فخر قوم کی حیثیت سے آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل عزم اور بے مثال حوصلے سے سرحدوں کا دفاع کیا۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء (6 ستمبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کی یاد تازہ کرتا ہے۔

1965 کا جذبہ آج بھی زندہ ہے

وزیرِاعظم نے کہا کہ ساٹھ برس قبل ہماری مسلح افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک جرأت مند قوم ہے جو اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کا وہ ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے، جیسا کہ حالیہ معرکے میں بھی قوم اور مسلح افواج نے بیرونی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

دشمن کے تکبر کو کچل دیا

وزیرِاعظم نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت، جدید جنگی مہارت اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن کے تحت دشمن کے تکبر کو اپنی قوتِ عزم سے کچلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

شہدا اور غازیوں کو سلام

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، اور اپنے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی جرات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

بھارتی اشتعال انگیزیوں اور پراکسیز کا مقابلہ جاری رہے گا

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر کاربند ہے، تاہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات سے غافل نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ دفاع: بھارتی طیارے گرانے کا عزم، اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید جدید بنا رہے ہیں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور غیر ملکی پراکسیز کے دوہرے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔

فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان پر کاری ضرب

وزیرِاعظم نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی استقامت اور قربانیوں سے فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الپندوستان کو ختم کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قوم اس مشن کی تکمیل تک اپنی افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہندوستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے جنہوں نے دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی سہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

وزیرِاعظم نے فلسطین میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے اور غزہ کے عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عملی کردار ادا کرے۔

قومی دفاع اور معاشی استحکام

وزیرِاعظم نے کہا کہ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمیں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ پائیدار خوشحالی اور خودانحصاری حاصل کی جا سکے۔

قائداعظم کے اصولوں پر عمل

اپنے پیغام کے اختتام پر شہباز شریف نے کہا کہ آئیے! اس یومِ دفاع و شہداء پر ہم قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کریں اور ایک محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر محنت کریں۔

عسکری قیادت کا عزم

بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی اپنے پیغامات میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے قوم کی جانب سے سونپے گئے مقدس فریضے کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان