این ڈی ایم اے اور امریکی وفد کا قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون پر اتفاق

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں امریکی وفد کے ساتھ 2 روزہ مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، دریاؤں میں اونچے درجے کے بہاؤ کی نشاندہی، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔

اجلاس کے دوسرے روز امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

این ڈی ایم اے کی بریفنگ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو این ای او سی کے پیشگی انتباہی نظام، بین الاقوامی ریلیف و ریسپانس میکانزم اور جامع بین الاقوامی فرضی مشقوں (CISE) سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور سیلاب وارننگ سسٹمز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

امریکی وفد کے تاثرات

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے این ڈی ایم اے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور CISE جیسے اقدامات کو خطے کے لیے مثالی قرار دیا۔

کی

لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک نے این ڈی ایم اے کے فعال اقدامات اور این ای او سی کے کردار کو سراہا۔

باہمی تعاون پر اتفاق

امریکی وفد نے آفات سے بچاؤ اور مشترکہ مشقوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے کو بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟