کرکٹ روشن مستقبل کا حامل، ایونٹس اور انفراسٹرکچر جلد سامنے آرہے ہیں، شہزادہ سعود بن مشعل

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ یہ فیسٹیول کرکٹ انویسٹمنٹ کمپنی، جو سعودی کرکٹ فیڈریشن  کا تجارتی شعبہ ہے اور انفینکس کے اشتراک سے ریاض میں لانچ کیا گیا۔

سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پہلی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر دی گئی ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں مختلف شہروں میں کرکٹ کے پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا جبکہ چھ ماہ کے اندر ریاض میں پہلا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی سفیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کیا اہم اعلان کیا؟

شہزادہ سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرکٹ کے فروغ میں کئی چیلنجز درپیش تھے، تاہم قیادت کی سرپرستی اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع نے ان رکاوٹوں کو کم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد لاکھوں نہیں بلکہ ملینز میں ہے، جو اس کھیل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

سعودی نوجوانوں کو دعوت دیتے ہوئے شہزادہ سعود نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں کرکٹ میں اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں، کیونکہ یہ کھیل روشن امکانات رکھتا ہے اور جلد بڑے ایونٹس اور جدید انفراسٹرکچر سامنے لایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ مملکت کے کھیلوں کے شعبے میں ایک نمایاں اور انقلابی اضافہ ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کا مقصد سعودی عرب میں ایک نیا کرکٹنگ ایکو سسٹم قائم کرنا ہے جس میں پروفیشنل انفراسٹرکچر، بین الاقوامی معیار کے ٹورنامنٹس اور کمیونٹی انگیجمنٹ شامل ہوں گے۔ اس کے تحت آئندہ برس جدہ میں منعقد ہونے والا ایف 2 ڈبل وکٹ ورلڈ کپ 2025 کے علاوہ ایف 20 سیزن 2 لیگ، سعودی کارپوریٹ پریمیئر لیگ، گلف پریمیئر لیگ اور گراس روٹس سافٹ بال مقابلے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ، کونسی تبدیلیوں پر زور دیا جارہا ہے؟

لانچ تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوئے جن میں پاکستان کے سابق اسٹار ثقلین مشتاق ، یاسر شاہ اور بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر شامل تھے۔

مہمانوں نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سعودی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ