سعودی سفیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کیا اہم اعلان کیا؟

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ضرور جیتے گا، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ان شا اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔‘

نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہیں، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے میچز کے بعد گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘