پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نومبر میں افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
Pakistan to host maiden T20I tri-series involving Afghanistan and Sri Lanka
Details here ➡️ https://t.co/FYgMuWN76x#PAKvSL | #PAKvAFG
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 7, 2025
یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان اس نوعیت کی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق سیریز کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ ملکی ایونٹ کے دوران ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، جس کے بعد سب سے زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کو بڑے مقابلوں کی تیاری کا موقع فراہم کرے گی بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔














