پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام
میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔
ادھر ماہ نور علی نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں میکلین سوفیہ کو 0-3 سے زیر کیا اور سیمی فائنل میں لو گریس کو بھی بغیر کوئی گیم گنوائے اسی اسکور سے مات دی۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سہیل سسٹرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
اگر ماہنور فائنل میں کامیاب رہیں تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں گولڈ میڈل ہوگا۔














