پیٹو بھالو باز نہ آیا، بے تحاشہ پھل کھانے پر پھر اسپتال میں داخل

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکی میں ’اوکان‘ نامی ریچھ کھانے پینے کا بہت شوقین ہے جس کی وجہ سے اس کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اوکان کی ایک ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک اسٹریچر پر لیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اسے ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

اوکان کا وزن تقریباً 90 کلوگرام ہے اور وہ اس وقت طبیعت خراب ہونے کے بعد علاج کے لیے استنبول یونیورسٹی کے سیرراپاشا ویٹرنری اسپتال لایا گیا ہے۔

پھلوں کی زیادتی سے معدہ خراب

استنبول نیچر اینڈ لائف کمپلیکس کے بورڈ چیئرمین براق میمی شوغلو کا نے کہا کہ ہمارا ریچھ اوکان معدے کی تکلیف اور پیٹ کے درد کے باعث ہمارے پاس لایا گیا۔ چیکمیکوے بحالی مرکز کے ویٹرنری ڈاکٹر نے فوراً اوکان کے پیٹ میں شدید تکلیف کی تشخیص کی تھی۔

اوکان کا سی ٹی اسکین کیا گیا تاکہ کوئی گٹھلی یا خطرناک علامت تلاش کی جا سکے لیکن تمام رپورٹس صاف نکلیں۔ خون کے ٹیسٹ بھی معمول کے مطابق آئے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ بالکل ٹھیک، پرسکون اور خوش ہے اور جلد ہی ٹھنڈا ہونے کے لیے پول میں نہائے گا۔

اوکان کا نام کیسے پڑا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ اوکان نے زیادہ پھل کھا لیے ہوں۔ 3 سال پہلے بھی اسے اسی مسئلے کے باعث علاج کی ضرورت پڑی تھی۔

ریچھ کا نام اوکان کیسے پڑا؟

میمی شوغلو نے بتایا کہ 3 سال پہلے ہمارے نئے ملازم کو ریچھ کا نام نہیں پتا تھا لیکن اسپتال میں پوچھنے پر اس نے حاضر دماغی سے کہہ دیا کہ اس نے ریچھ کا نام اوکان (سمجھدار) رکھا ہے۔ اس پر اسپتال کے عملے نے وہی نام رجسٹر کیا۔

دیکھ بھال جاری

جنگلی حیاتیات مرکز کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ اوکان کی غذا پر نظر رکھ رہے ہیں تاکہ آئندہ اسے پیٹ کی شکایت دوبارہ نہ ہو۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریچھ کو اسٹریچر پر لیٹے، ایم آر آئی مشین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر پھلوں سے محبت کے شوقین اس ریچھ سے محبت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی