ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟
اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔
شیڈول
ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا
یہی طرز عمل ایپل نے سنہ 2024 میں آئی او ایس 18 کے ساتھ بھی اختیار کیا تھا جسے ایونٹ کے ایک ہفتے بعد لانچ کیا گیا تھا۔
کن فونز کو آئی او ایس 26 ملے گا؟
آئی او ایس 26 ان تمام آئی فونز پر دستیاب ہوگا جو 11 آئی فون یا اس کے بعد کے ماڈل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ صارفین کو کب دستیاب ہوگا، پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟
ایپل انٹیلیجینس جیسے جدید فیچرز صرف جدید ترین ماڈلز پر دستیاب ہوں گے۔ خاص طور پر وہ جو آئی فون 17 پرو جیسے ٹاپ ٹئیر ڈیوائسز ہوں۔
آئی او ایس 26 کی اہم خصوصیات
لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن لینگوئج۔ نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے جو شفاف، ہموار اور جدید ہوگا۔ فوٹوز ایپس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ استعمال کو مزید آسان اور دیدہ زیب بنایا جا سکے۔
اب صارفین گروپ چیٹ کے لیے مختلف پس منظر منتخب کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ گروپ چیٹس میں پولز بنانے کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔
عوامی بیٹا ورژن دستیاب لیکن احتیاط ضروری
آئی او ایس 26 کا پبلک بیٹا ورژن فی الحال دستیاب ہے لیکن ایپل نے مشورہ دیا ہے کہ اسے اپنے مین فون پر انسٹال نہ کریں کیونکہ اس میں بگز یا تکنیکی خامیاں موجود ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
حال ہی میں 9واں بیٹا ورژن ریلیز کیا گیا ہے جس میں اسٹیبلیٹی اور بگ فکسز پر توجہ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایڈوب فوٹوشاپ بالکل مفت دستیاب
واضح رہے کہ آئی او ایس 26 ایک بڑا اور جدید اپڈیٹ ہے جو ڈیزائن اور فیچرز دونوں لحاظ سے ایپل کے سسٹمز میں ایک نیا تجربہ لانے والا ہے۔16 ستمبر 2025 کو اس کی ریلیز کا امکان ہے جبکہ بیٹا ورژن فی الحال تجربے کے لیے دستیاب ہے۔