آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کا ضلع باغ جو اپنے دلکش قدرتی مناظر اور تعلیمی ترقی کے باعث شہرت رکھتا ہے، اب ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔

اس تبدیلی میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تعاون سے قائم کیا گیا پہلا سافٹ ویئر ہاؤس کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت علاقے کے نوجوانوں کو  ایسی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کی مدد سے  وہ فری لانسنگ اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل کر رہے ہیں بلکہ ملکی ڈیجیٹل معیشت میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باغ کے انجینیئر خرم خلیل کا اے آئی پر انقلابی تحقیقی مقالہ میونخ عالمی کانفرنس کے لیے منظور

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے باغ اور گرد و نواح کے طلبہ و طالبات کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ برین ڈرین کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی، کیونکہ اب نوجوان اپنے علاقے میں ہی روزگار کما سکیں گے۔

مقامی نوجوانوں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤس کے قیام سے انہیں عالمی مارکیٹ تک رسائی ملی ہے اور وہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایسے اقدامات دوسرے اضلاع میں بھی کیے جائیں تو آزاد کشمیر کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp