اسرائیلی مغویوں کو فوری رہا کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ فوری طور پر اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے اور اس جنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس سے ایک بار پھر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، مزاحمتی تنظیم کا انکار

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل نے میری تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، اب حماس کو بھی یہ شرائط قبول کرلینی چاہیں۔ یہ میری آخری وارننگ ہے، اب کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے ایک بار پھر حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے اس سے انکار کیا ہے۔

یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ اگر حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مقصد کو سیاسی ذرائع سے حاصل کرنے میں خوش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف

اس کے جواب میں حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی تاہم اگر اسرائیل جنگ ختم کرے اور اپنی افواج واپس بلائے تو تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp