بھارتی خواتین کی امریکی سپر اسٹور میں چوریاں، ویڈیوز وائرل

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘

اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘

مزید سوال پر بتایا کہ ان کی مادری زبان گجراتی ہے اور وہ بھارت سے تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے مترجم لینے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے ان سے طبی حالت کے بارے میں بھی دریافت کیا کیونکہ وہ مسلسل ہانپ رہی تھیں۔ اس دوران اسٹور کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جس میں خاتون کو ایک بھرے ہوئے ٹرالی کے ساتھ کاؤنٹر سے گزر کر باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری کے تمغے اور اعزازات چوری

اسٹور اسٹاف نے پولیس کو بتایا کہ خاتون باقاعدگی سے یہاں خریداری کرنے آتی تھیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ اشیاء دوبارہ فروخت کرنے کے ارادے سے لی تھیں۔ جس پر پولیس نے انہیں آگاہ کیا کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

ایک اور واقعہ

واضح رہے کہ جولائی میں بھی ایک اور بھارتی خاتون پر امریکی ریاست الی نوائے کے ٹارگٹ اسٹور سے تقریباً 1.1 لاکھ روپے مالیت کا سامان چرانے کا الزام لگا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وہ 7 گھنٹے سے زیادہ وقت اسٹور کے اندر رہیں اور پھر بغیر ادائیگی سامان کے ساتھ نکلنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے میلبورن میں 10 ملین ڈالر کی چوری، بھارتی شہریوں سمیت 19 افراد گرفتار

باڈی کیم فوٹیج میں خاتون کو پولیس سے معافی مانگتے اور ادائیگی کی پیشکش کرتے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی افسوس ہے، میں اس ملک کی رہائشی نہیں ہوں اور یہاں زیادہ دن رہنے والی بھی نہیں۔

پولیس اہلکار نے خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو بھارت میں چیزیں چوری کرنے کی اجازت ہے؟

بعد ازاں بل کا جائزہ لینے کے بعد خاتون کو ہتھکڑیاں لگا کر اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے