فلسطینی قیدیوں کو دن میں 3 وقت کھانا فراہم کیا جائے، اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ صہیونی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے، جس کے باعث وہ بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو مناسب مقدار اور معیار کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا۔

یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر سنایا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ خوراک کی کمی کے باعث قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا، حماس

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

ان میں سے کئی افراد بغیر الزام کے کئی ماہ قید میں رہنے کے بعد رہا ہوئے اور انہوں نے قید کے دوران سخت حالات، ناکافی خوراک اور طبی سہولتوں کی کمی کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں معاہدہ جلد ممکن، تمام یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں آج صبح سے کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور رہائشی ٹاور زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ اب تک اس فوجی مہم کے دوران غزہ سٹی میں 50 سے زائد بلند عمارتیں مکمل طور پر تباہ کی جاچکی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جن میں متعدد فلسطینی گرفتار کیے جا رہے ہیں اور زمین و جائیداد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقی یروشلم میں فائرنگ سے 6 ہلاک، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کی جنگ میں اب تک غزہ میں کم از کم 64 ہزار 522 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ہزاروں فلسطینی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور قریباً 200 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ