قیمتی دھاتوں کی کان کنی کیلئے پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کردیے گئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

امریکی وفد نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفد کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران 2 اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں معدنیات کی ترقی و پروسیسنگ اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون شامل ہے۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور امریکی کمپنی کے درمیان کریٹیکل منرلز کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پایا، جس کے ابتدائی مرحلے میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان سے اینٹیمونی، تانبا، سونا، ٹنگسٹن اور دیگر قیمتی معدنیات برآمد کی جائیں گی جبکہ امریکی کمپنی ملک میں ایک جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی، جو ٹیکنالوجی کی منتقلی، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔

اسی طرح، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور امریکی کمپنی کے درمیان بھی لاجسٹکس اور تعمیرات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ امریکی کمپنی پاکستان میں طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

وفد کے دورے اور معاہدوں کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک کے معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں نمایاں ترقی کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی