جولائی اور اگست میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔

زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد اضافہ ہوا اور نجی شعبے کے قرضے 9.6 کھرب روپے تک جا پہنچے۔ برآمدات معمولی اضافہ کے ساتھ 5.11 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 14.2 فیصد بڑھ کر 11.1 ارب ڈالر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن بارشیں اور سیلاب، اقوام متحدہ کا پاکستان میں غذائی بحران اور مہنگائی کا انتباہ

پی ایس ڈی پی کے اخراجات میں 23.3 فیصد اضافہ ہوا اور 229 ارب روپے کے غیر ملکی امدادی منصوبے شامل کیے گئے۔ ان منصوبوں سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مون سون سیلاب سے 907 افراد جاں بحق اور سڑکوں، پلوں و زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا۔ حکومت نے فوری طور پر 23 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور 1,744 امدادی کیمپ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک

بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی، خلائی تعاون اور ایم ایل ون سمیت کئی منصوبوں پر اتفاق ہوا۔ چین نے قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور ایم ایل ون کی فنانسنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سال دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے جبکہ 2026 میں پہلا پاکستانی خلا باز مشن روانہ ہو گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق مہنگائی میں کمی، محصولات میں اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ’اڑان پاکستان‘ جیسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت 2035 تک ایک کھرب ڈالر معیشت کے وژن کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ