پارلیمنٹ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے آپشن پر غور کرے، خواجہ آصف

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چار سال تک ملک لوٹتا رہا اور اب اس کے حواری لوگوں کے گھر لوٹ رہے ہیں، جو دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان نے کر دیکھایا، پارلیمنٹ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے آپشن پر غور کرے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سازش کے تحت سیاست اقتدار سے نکالا گیا،، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔ جو ریلیف آج عمران خان کو مل رہا ہے وہ ہمیں بھی ملتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے پارلیمنٹ کی حدود کراس کی جا رہی ہیں۔ ۔ میرا مطالبہ ہے کہ عدلیہ سہولت کاری نہ کرے، پی ٹی آئی دور حکومت میں مخالفین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ اگر یہ انصاف ہے تو اس وقت انصاف کہاں تھا جب ہم عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سرکاری املاک پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔ جو ہمارا دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان کے حواریوں نے کر دیکھایا۔ صدر عارف علوی نے املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک لفظ نہیں کہا۔ عمران خان کا ویڈیو پیغام ایک دن پہلے آیا جس نے ہدایات دیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا آپشن موجود ہے، پارلیمنٹ اس آپشن پر غور کرے۔ عمران خان عدلیہ سے این آر او لے رہا ہے، عدلیہ میں ملزم پیش ہو رہا ہے اور چیف جسٹس کہہ رہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس جج سے انصاف کی کیا توقع کریں جو ملزم کو دیکھ کر کہے وش یو گُڈ لک؟

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانے کے لیے پورا زور لگایا، چار سال تک عمران خان لوٹتا رہا اور اب اس کے حواری لوگوں کے گھر لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان کا دس سالہ حکمرانی کا منصوبہ تھا جو پورا نہیں ہوا، اس لیے اب غصے میں ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق عمران خان جب عدالت جاتے ہیں تو وہ لنگڑانا بھول جاتے ہیں، عدالت میں عمران خان کو کسی نے لنگڑاتے نہیں دیکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp