سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک میں فیملی وی لاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی وی لاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور ان کے پاس موجود مال وصول کرکے ان سے معافی منگوائی جائے گا۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت سارے وی لاگرز پھنستے ہوئے نظر آئیں گے اور انہیں جیلوں میں ڈالا جائے گا، ان کی وجہ سے لوگوں نے مثبت کام کرنا بند کردیا ہے اور ان کا معاشرے پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔