عثمان شنواری نے 6 سالہ کرکٹ کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو بھی سری لنکا ہی کے خلاف کیا۔
🚨 USMAN SHINWARI HAS ANNOUNCED HIS RETIREMENT FROM INTERNATIONAL CRICKET
– He was talented and outstanding at the start of his career.pic.twitter.com/oX6QUvBFLB
— junaiz (@dhillow_) September 9, 2025
انہوں نے پاکستان کے لیے 17 ون ڈے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے، جن میں بالترتیب 34 اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واحد نمائندگی دسمبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف رہی، جو ان کا پاکستان کے لیے آخری میچ بھی ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنے دوسرے ہی ون ڈے میچ میں شنواری نے شارجہ میں سری لنکا کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھی۔
انہوں نے دوسری بار بھی 5 وکٹیں 2019 میں سری لنکا کے خلاف اپنے قبل از آخری ون ڈے میں حاصل کیں۔
عثمان شنواری 2018 کے ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔