ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں ایونٹ کی ٹیموں کے کپتان اور ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے اس ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس کرکٹ کو لے کر اس ٹورنمنٹ میں نہیں جاسکتے۔ آئی ایل ٹی20 میں بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے تیار ہیں، ہمارے چند پلیئرز کے لیے یہ بڑا ایونٹ ہے تاہم ہم اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ دبئی آکر ہماری بہتر تیاری ہورہی ہے اور تمام ٹیموں کے ساتھ بیٹھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ ٹیم کے طور پر ہم نے جنوری فروری میں کرکٹ کھیلی، اس کے بعد آئی پی ایل بھی ہوئے لیکن جون کے بعد کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ چیلنجز کا نام ہے، دیکھتے ہیں اس بار کس طرح کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

افغانستان کے کپتان راشد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ دے رہے ہیں، فی الحال سیمی فائنل کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے، محنت کرنا ہمارا کام ہے۔

عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 دفعہ ورلڈ کپ کھیلا ہے لیکن ایشیا کپ پہلی بار کھیل رہے ہیں، تاہم اس ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر موجود تمام ٹیم کے کیپٹنز نے بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟