قطر کے دارالحکومت دوحا کے علاقے کتارا میں دھماکے اور آگ بھڑکنے کے بعد قطر نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور قطری اور قطر میں مقیمین کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے دوحا میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، قطر کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
وزارت نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سول ڈیفنس ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے ہیں اور تحقیقات اعلیٰ سطح پر جاری ہیں۔
قطر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسرائیلی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور یہ کہ مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔