عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے اس سے زیادہ کمی کرتے ہوئے 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یکساں ٹیرف کا نفاذ، بجلی کے بلوں پر کیا اثر پڑے گا؟
فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے ملک بھر کے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔