وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
علی امین کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری کیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیس کی سماعت کے دوران علی امین کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل 19 جولائی کو بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔