’میرے بل ادا کردو‘بوائے فرینڈ کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون کا ردعمل کیا تھا؟

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون، جو اس وقت اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ ہیں، نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے سابق دوست سدھارتھ مالیا (سابق صنعتکار وجے مالیا کے بیٹے) کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔

دپیکا پڈوکون کا مؤقف

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ کس طرح ان کا اپنے دوست سے رشتہ ختم ہوا؟

یہ بھی پڑھیے دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

ان کا کہنا ہے’ میں نے اس تعلق کو بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن اس کے حالیہ رویے ناقابلِ برداشت تھے۔ آخری بار جب ہم رات کے کھانے پر ملے تو اس نے مجھ سے بل ادا کرنے کو کہا۔ یہ میرے لیے بہت شرمناک تھا۔ اس کے بعد میرے پاس رشتہ ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا، کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا تھا جسے میں تھامے رکھتی‘۔

سدھارتھ مالیا کا جواب

دپیکا کے اس الزام کے جواب میں سدھارتھ مالیا نے کہا کہ دپیکا ایک پاگل خاتون ہے۔ میں نے اسے کہا تھا کہ جیسے ہی میرے والد اپنے قرضے چکائیں گے اور حکومت انہیں رہا کرے گی، میں اس کے پیسے واپس کر دوں گا، لیکن وہ سمجھنے کو تیار ہی نہیں تھی۔ وہ یہ بھی بھول گئی ہے کہ میں نے اسے قیمتی ہیروں کے تحفے دیے، مہنگے بیگز دیے، اس کی چھٹیوں پر بھاری رقم خرچ کی اور اس کی دوستوں کے لیے پارٹیاں منعقد کیں۔

دپیکا کی موجودہ زندگی

دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں اور رنویر سنگھ کے ساتھ بیٹی دعا کی پرورش کر رہی ہیں۔

بیٹی دعا نے 8 ستمبر 2025 کو اپنی پہلی سالگرہ منائی، جس پر دپیکا نے خود چاکلیٹ کیک بنایا اور انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:

’میری محبت کی زبان؟ اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لیے کیک بیک کرنا!‘

یہ بھی پڑھیے ’سادگی اور حسن کا راج‘ ماں بننے کے بعد دپیکا پہلی بار منظرِ عام پر

فلمی محاذ پر دپیکا کو حال ہی میں روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم سنگھم اگین (2024) میں دیکھا گیا، جس میں رنویر سنگھ، اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، اکشے کمار اور ٹائیگر شروف سمیت کئی بڑے نام شامل تھے۔

ان کی اگلی فلم اٹلی (جوان کے ہدایت کار) کی زیرِ ہدایت بننے والی ایک بڑی پروڈکشن ہے، جس کا عارضی نام AA22xA6 ہے، اور اس میں وہ تیلگو سپر اسٹار اللو ارجن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟