جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج

’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل قانون کا احترام کرتے ہیں، قانونی نوٹس کا قانونی طریقے سے جواب دیں گے، میرے وکیل اس کا جواب دیں گے۔‘

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے وکیل این سی سی آئی کی جانب سے موصول ہونیوالے نوٹس کا 9 ستمبر کو قانونی جواب جمع کرائیں گے، اگر وکیل انہیں پاکستان آنے کا کہیں گے تو وہ وطن واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ’سسٹرولوجی‘ کی اقرا کنول کا مؤقف بھی سامنے آگیا

’اگر میرا وکیل کہے گا کہ میں پاکستان آجاؤں تو میں آجاؤں گا، اگر وہ کہے گا کہ نہیں تو میں نہیں آؤں گا، ان کے لیگل نوٹس کا ہم لیگل جواب بھجوادیں گے، ابھی تو یہی خبر ہے۔‘

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے 17 اگست کو کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آن لائن جوئے کی ایپس کو فروغ دینے میں ملوث معروف یوٹیوبر سعد الرحمان ذوالفقارعرف ڈکی بھائی کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری

دوسری جانب اسی کیس سے وابستہ تحقیقات کے ضمن میں این سی سی آئی اے نے ٹک ٹاکرز ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، رجب بٹ کی طرح ان دونوں کو 9 ستمبر کواین سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق ملزم ڈکی بھائی اور رجب بٹ سمیت باقی دونوں ٹک ٹاکرز پرالزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے