منا بھائی اور سرکٹ 17 برس بعد پھر ایک ساتھ

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منا بھائی اور سرکٹ کی مقبول جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے کی زینت بنے گی
بھارتی فلم انڈسٹری کے دو مشہور کرداروں منا بھائی اور سرکٹ کی مقبول جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے کی زینت بننے کو تیار ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس بار یہ جوڑی کس کردار میں نظر آئے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ایک فلم کا پوسٹر شیئر کیا جبکہ ارشد وارثی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ ہی پوسٹر شیئر کیا۔

اس پوسٹر میں شائقین فلم کی پسندیدہ جوڑی سلاخوں کے پیچھے ، قیدیوں کے لباس میں ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں سنجے دت نے لکھا کہ ’ہمارا انتظار آ پ کے انتظار سے طویل ہے تاہم اب انتظار کی یہ گھڑیاں ختم ہوئیں، جلد اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم لا رہا ہوں، دیکھتے رہیے‘۔

اداکار ارشد وارثی نے بھی ملے جلے جذبات کا اظہار کرتے اپنی آنے والی فلم کا اعلان کیا۔

ہدایت کار سدھانت سکھدیو کی ہدایتکاری میں بنے والی اس کامیڈی فلم کو خود سنجے دت نے پروڈیوس کیا ہے، تاہم ابھی اس فلم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن جلد اسے ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب شایقین پُر امید ہیں کہ ان کی پسندیدہ جوڑی ’منا بھائی ایم بی ایس ایس 3‘ کے لئے اکھٹا ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟