قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) قائم کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ومسلکی دراڑیں: مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی قومی امن کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کریں گے۔
کمیٹی میں علمائے کرام، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، حافظ عبدالکریم، مفتی عبدالرحیم، عارف حسین اور پیر نقیب الرحمان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علامہ محمد حسین اکبر، محمد راغب حسین نعیمی، مولانا طیب اور علامہ ضیااللہ شاہ بخاری بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
اقلیتوں کی نمائندگی بشپ آزاد مارشل، راجیش کمار ہرداسانی اور سردار رمیشن سنگھ اروڑہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیغامِ پاکستان کی روشنی میں علما کا متفقہ ضابطۂ اخلاق جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی میٹنگز میں تفصیلی ضوابط کار(ٹی آر اوز) مرتب کرے گی، ٹی آر اوز کو قومی کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قومی پیغام امن کمیٹی انتہاء پسندی، دہشت گردی کے خاتمے فرقہ واریت، اور نفرت انگیز تقاریر کے لئے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ مرتب کرنے کی ذمہ داری نبھائے گی۔














