پاکستان میں روٹی کے بحران کی نوبت نہیں آنے دیں گے، رانا تنویر حسین

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہر صورت میں عوام کو روٹی کی فراہمی کے بحران سے بچائے گی اور اس ضمن میں تمام اقدامات بروقت کیے جائیں گے۔

وزیر نے یہ بات قومی گندم پالیسی پر ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں 2025/26 کی گندم پالیسی اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق مناسب قیمت دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی حالت مستحکم رہے اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

رانا تنویر حسین نے کہا کہ صارفین کے لیے قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ غریب طبقے کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ گندم کے قومی ذخائر جدید سائلوز میں محفوظ ہوں گے تاکہ موسمی خطرات اور معیار میں کمی سے بچاؤ ممکن ہو۔

انہوں نے سپلائی چین میں بہتری اور گندم کے معیار کی یقین دہانی پر بھی زور دیا اور کہا کہ نئی گندم پالیسی نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، گندم چوری کیس کے ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی

رانا تنویر حسین نے کہا کہ فورٹیفائیڈ آٹے اور ملٹی گرین فلور کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا تاکہ بچوں اور ماؤں میں غذائی کمی کو دور کیا جا سکے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی گندم پالیسی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید تحقیق اور بہتر بیج متعارف کرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان میں روٹی کے بحران کی نوبت ہرگز نہیں آنے دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب