گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر شیراز نے اپنی سوشل میڈیا کی آمدنی کو منفرد انداز میں استعمال کرتے ہوئے مقامی اسکول کو اپ گریڈ کیا اور کمیونٹی کے لیے روشن مثال قائم کردی۔
شیراز کی کوششوں سے اسکول کی ٹوٹی کرسیاں اور محدود وسائل اب ماضی کا قصہ بن گئے ہیں۔ جدید کلاس رومز، کھیل کے میدان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی نے تعلیمی ماحول کو بہتر بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے معروف ننھے انفلوئنسر محمد شیراز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل
اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور لوگوں نے شیراز کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ چھوٹا ننھا سا ویلاگر کئی رجب بٹوں، ڈکیوں اور سسٹرولوجیوں سے بہتر ہے، جس نے اپنے سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول کو اپ گریڈ کروایا 🙌❣️ pic.twitter.com/e6qzjSlcVE
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 9, 2025
شیراز نے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے لوگوں کے نام اپنے پیغام میں کہا اگر وہ سچے دل سے کام کریں تو کسی ایک شہر یا گاؤں کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
یہ مثال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
یونیسیف کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر کے 22.8 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں۔ ایسے میں شیراز کی یہ جدوجہد ثابت کرتی ہے کہ سوشل میڈیا محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا بھی طاقتور پلیٹ فارم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد شیراز کو دیکھ کر وی لاگنگ شروع کرنے والا گلگت کا آحل کون ہے؟
ایکس صارف اطہر سلیم نے لکھا ’یہ چھوٹا ننھا سا ویلاگر کئی رجب بٹوں، ڈکیوں اور سسٹرولوجیوں سے بہتر ہے، جس نے اپنے سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول کو اپ گریڈ کروایا‘
مسرت11 نے لکھا ’کیا بات ہے۔ ذرا نم ہو تو مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘
امبر اعزم مغل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ’ماشاءاللہ‘
فاروق مغل نے تبصرہ کیا ’اب تک کی بہترین سرمایہ کاری‘
ایم قدیر انور نے لکھا ’ویلڈن۔ بہت اچھی سوچ ہے۔ لیکن دھیان رکھیں کہ ان لوگوں کے بعد تو اس کو خیال نہیں آیا۔‘














