سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی سیاحوں کے ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل پر گلگت بلتستان کے حسین علاقوں کی سیر کرتی ہوئی چترال پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے نوجوان سائیکلسٹ ٹورازم کے فروغ کے لیے کشمیر پہنچ گئے
بیٹریس فیشیلی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی ہی انہیں بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے۔
بیٹریس فیشیلی نے چترال میں گرم چشمہ، چترال شہر اور کیلاش جیسے اہم اور ثقافتی مقامات کا دورہ سائیکل پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ نہایت محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں اور یہی رویہ پاکستان کو دنیا میں ممتاز بناتا ہے۔
مزید پڑھیے: آسٹریا کی جوڈو پلئیر و سائیکلسٹ سبرینا فلزموزر کراچی سے K2 کے سفر پر گامزن
خاتون سائیکلسٹ کو خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے چترال پہنچنے پر خوش آمدید کہا گیا اور ان کی موجودگی کو بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں مثبت پیشرفت قرار دیا گیا۔
’کے پی والوں نے مجھے اپنا بنالیا‘
بیٹریس نے کہا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان آ رہی ہوں اور ہر بار یہاں کے لوگوں سے جو خلوص اور پیار ملتا ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے مجھے اپنا سا بنا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی خاتون دنیا کی تیز ترین سائیکلسٹ بن گئیں
ان کی یہ سیاحت نہ صرف ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دیتی ہے بلکہ پاکستان اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کے بارے میں دنیا میں ایک مثبت تاثر بھی اجاگر کرتی ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔