ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے مسز ایلینی پوریکی (یونان کی نامزد سفیر)، مسٹر ریمونڈاس کاروبالیس (یورپی یونین کے نامزد سفیر) اور ڈاکٹر زولتان ورگا (ہنگری کے نامزد سفیر) سے اسناد وصول کیں۔
مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
صدر آصف علی زرداری نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفراء دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی مفاد کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔














