بلوچستان، ’کلیئرنس آپریشن‘ مکمل، عصمی عرف وفا سمیت 6 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں پاکستان افواج نے ’کیلئرنس آپریشن‘ ایک روز بعد مکمل کر لیا جس میں بی ایل اے کے اہم دہشت گرد عصمی عرف وفا سمیت تمام 6 دہشت گرد ہلاک کر دیےگئے۔

پاکستان افواج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقے ’ ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ‘ میں حملہ آور 6 دہشت گردوں کے ایک دن کے آپریشن کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔

حملہ آوروں نے ’کے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ‘ کے علاقے میں گھس کر لوگوں یرغمال بنا لیا تھا، اس دوران دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو بھی زد و کوب کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے (بی ایل اے) کے اہم دہشت گرد سرغنہ عصمی عرف وفا کو بھی ہلاک کیا ہے۔

 ہلاک دہشت گرد عصمی عر ف وفا سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف بیشتر دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

انتہائی مطلوب دہشت گرد نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ کے علاقے بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔ اکتوبر 2020 میں کئی دیگر گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا۔

دہشت گرد نے جون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ اسی سال نومبر میں حوشاب میں میں ہی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بنا۔

مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے حوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کلیئرنس آپریشن جمعہ کی شام کو شروع کیا گیا تھا جو ہفتے کی صبح دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشکل کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے کا عمل بھی شامل تھا جس میں ایک رہائشی بلاک سے 3 خاندانوں کو بھی بچایا لیا گیا ہے، دہشت گردوں نے اپنے سفاکانہ فعل کے دوران بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

واضح رہے کہ ’کلیئرنس آپریشن‘ کے دوران ایک شہری سمیت پاکستان افواج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp