صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے 10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری چین کی حکومت کی دعوت پر کل 10 روزہ( 12 تا 21 ستمبر 2025 ) سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

صدرِ پاکستان اس دوران چینگدو، شنگھائی اور سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے اور وہاں کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے خواہاں ہیں، صدر آصف علی زرداری

اہم ایجنڈا

 اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ  اقتصادی و تجارتی تعاون پر بھی خاص توجہ مرکوز رہے گی۔ علاوہ ازیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور مزید کنیکٹیویٹی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کو واخان کوریڈور میں شمولیت کی دعوت

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی دیرینہ روایت کو اجاگر کرتا ہے۔ دونوں ممالک اپنی سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

اس موقع پر بنیادی قومی مفادات کے امور پر باہمی حمایت کا اعادہ ہوگا۔ اقتصادی و تجارتی تعاون بالخصوص سی پیک کو آگے بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو نمایاں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان