پیپلز پارٹی الیکشن لڑنا بھی اور جیتنا بھی جانتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت قائم ہوگی کیوں کہ جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔

کراچی میں ’آئی آئی چندریگر روڈ‘ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بالٹی والے لیڈر نے اپنی ذات کی خاطر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ جب قائدعوام کوتختہ دارپرلٹایاگیا تو ہم نے کسی کورکمانڈرہاؤس پرحملہ نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات سے نہیں ڈرتی ہم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کے حامی ہیں لیکن دہشت گردوں سے کیسے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں تقسیم کی سیاست چلتی تھی جسے جیالوں نے دفن کر دیا۔ سندھ ایک تھا۔ ایک تھا اور ہمیشہ  ایک رہے گا۔ ہم پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیرتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن لڑنا اور جیتنا جانتی ہے۔ ہم نے کراچی میں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔ پورے ملک سے سیاسی دہشت گردوں کو باہر کر دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ہر سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا ہے۔ عمران خان کیا چیز ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے آمریت کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام کو پھانسی ہوئی تو کارکنوں نے خود کو آگ لگائی تھی ہم نے کسی جناح ہاؤس کو نقصان نہیں پہنچایا۔ جو ظلم پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے برداشت کیا کسی اور نے سامنا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عزیزوں کے قتل پربھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ذوالفقارعلی بھٹوجب عدالتوں میں پیش ہوئےتوکسی نے گڈ ٹوسی یونہیں کہا، بےنظیربھٹو لاڑکانہ کی عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں۔

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ آصف زرداری پرظلم ہوا تو ایسےچیف جسٹس کہاں تھے۔ یہ جو سیاسی دہشت گرد ہیں ان کےساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو اب تک لاڈلےہیں، ابھی تک ان کے سہولت کار موجود ہیں۔ عمران خان خود کو بہادر لیڈر کہتا ہے لیکن بالٹی پہنے بغیرگھر سے نکل نہیں سکتا۔ یہ ایک رات بھی جیل میں نہیں گزارسکا۔ جیل کے خوف سے انہوں نے پورے پاکستان کو جلا دیا۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے جج صاحب مجھے رہا کرو،میں پورے دن باتھ روم نہیں گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کے ایم سی کے ٹینکراورریڈ بس نے عمران خان کا کیا بگاڑا تھا کہ انہیں جلا دیا گیا۔ عمران خان اس قدربزدل ہیں کہ جہاں فریال تالپور اورآصف زرداری کوبھیجاوہاں جانے سےڈرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب عمران خان پاکستان کو جلا رہاتھا ہم پاکستان کی نمائندگی دنیا بھرمیں کررہے تھے۔ خارجہ پالیسی کے میدان میں پاکستان اوربھارت کا میچ ہورہا تھا میں پاکستان کی نمائندگی کررہاتھا۔ بطور وزیرخارجہ امریکا گیا توعمران کےدورہ روس پرسوال ہوا، ہم نےاس کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارت اورپاکستان کےدرمیان کرکٹ میچ ہوتا ہےتوہم پاکستان کے لیےدعا کرتےہیں۔ خارجہ محاذپرپاک بھارت میچ تھا توپی ٹی آئی پاکستان کی کامیابی کی خواہش مند نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تومخالفین کو پکڑنےاورگالی دینے میں وقت ضائع نہیں کریں گے۔ وعدہ ہے نفرت اورتقسیم کی سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔ الیکش کمیشن فوری شیڈول جاری کرکے میئرکراچی کا انتخاب کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp