امریکی موٹل میں بھارتی شہری کا سر قلم، قاتل گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر ڈلاس کے ایک موٹل میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں واشنگ مشین کے تنازع پر ایک بھارتی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ چندرا ناگمالیہ، جو کہ بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتے تھے، موٹل میں مینیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟

واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے اپنے ملازم یورڈانس کوبوس مارٹینز (37) کو خراب واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اس بات پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے مبینہ طور پر شدید غصے میں آ کر مینیجر پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے پہلے تیز دھار آلے سے ناگمالیہ پر متعدد وار کیے۔ وہ جان بچانے کے لیے پارکنگ لاٹ کی طرف بھاگے لیکن ملزم نے پیچھا کر کے انہیں قابو کر لیا۔

اس دوران ناگمالیہ کی اہلیہ اور 18 سالہ بیٹا بھی موقع پر پہنچے اور حملہ روکنے کی کوشش کی مگر ملزم نے انہیں دھکا دے کر ہٹا دیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بعد ازاں ناگمالیہ کا سر قلم کر دیا اور یہاں تک کہ اس کا کٹا ہوا سر لات مار کر گھسیٹا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن، فائرنگ سے طالب علم زخمی

ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوبوس مارٹینز مقتول کا سر اٹھا کر کچرے کے ڈبے تک لے جا رہا ہے۔ پولیس نے اسے اسی دوران خون آلود حالت میں آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

بھارتی قونصل خانہ ہیوسٹن نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناگمالیہ کو انتہائی بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا۔ قونصل خانہ متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پر کیپیٹل مرڈر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور ماضی میں ہاؤسٹن میں گاڑی چوری اور حملے کے الزامات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی