صدر مملکت آصف زرداری چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ترجمان صدرِ پاکستان کے مطابق صدر زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں اور وہ 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران صدرِ پاکستان چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے بھی زیر غور آئیں گے، اس کے علاوہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ صدرِ مملکت کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ یہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق

پاکستان اور چین کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کو دونوں ممالک کی شراکت داری کا سنگِ میل قرار دیا جاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری، جو 2008 سے 2013 تک بھی منصبِ صدارت پر فائز رہ چکے ہیں، نے اپنے گزشتہ دور میں بھی چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو ترجیح دی تھی، ان کا موجودہ دورہ انہی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ایک اور کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ