ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کارروائی میں ایک ایرانی شہری سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 5 مالاکنڈ، 4 فیصل آباد، جبکہ 4 ملزمان ملتان اور خانیوال سے ہیں۔

اسی طرح 2 کا تعلق بونیر سے جبکہ دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیرآباد اور کراچی سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

جیوانی سے گرفتاریاں

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ وہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

مزید منصوبہ بندی کا انکشاف

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ایران کے بعد غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ