پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ٹویوٹا نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی مقبول ہائبرڈ SUV کرولا کراس کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی رعایت دی گئی ہے۔
کرولا کراس کے فیچرز
کرولا کراس ایک جدید ہائبرڈ SUV ہے جو 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV) اور 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) انجن آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ کم فیول خرچ اور جدید حفاظتی فیچرز جیسے ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول۔ ہل اسٹارٹ اسسٹ
یہ فیچر اس گاڑی کو پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک منفرد اور پُرکشش گاڑی بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ایک سال ہونے کی خوشی، ٹویوٹا کراس کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی بڑی کمی کا اعلان
نئی قیمتیں
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
کرولا کراس 1.8L HEVX : 89,55,000 روپے
کرولا کراس 1.8L HEV : 85,55,000 روپے
کرولا کراس 1.8L GASX : 79,55,000 روپے
کرولا کراس 1.8L GAS : 72,55,000 روپے
یہ بھی پڑھیے ٹویوٹا یارس کا بھی نیا ماڈل پاکستان میں لانچ، گاڑی میں کونسے نئے فیچرز شامل ہیں؟
گاڑی خریداروں کے لیے پرکشش آپشن
ماہرین کے مطابق یہ رعایت کرولا کراس کو مارکیٹ میں دیگر SUVs کے مقابلے میں مزید پرکشش بناتی ہے اور خریداروں کے لیے ایک بہترین آپشن فراہم کرتی ہے۔












