انڈوں سے حملے کے بعد چاہت فتح علی خان دلبرداشتہ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان پر ایک تقریب میں انڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:’یہ تان سین کے ساتھ زیادتی ہے‘ چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

واقعے کے فوری بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے دل سے گاتے ہیں اور انہیں اس طرح ذلیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

ان کے مطابق وہ اپنی محنت سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس واقعے نے ان کا دل توڑ دیا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی افراد نے ان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟