پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔
یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟
چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان
پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز جیت چکا ہے، جس میں افغانستان اور یو اے ای شامل تھے۔
پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم دن بہ دن ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں اور زیادہ آگے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔
گروپ کی تفصیلات
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ 2025: اے سی سی نے میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی
گروپ اے: پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات۔
گروپ بی: سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش۔
ہر گروپ سے 2،2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر فور کی 2 بہترین ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلیں گی۔