خاتون وکیل ایمان مزاری کی جانب سے اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟
وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں زیر سماعت اس مقدمے کے لیے 3 وکلا کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری، بیرسٹر منصوراعظم اور محمد عثمان رانا شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقرر کیے گئے پراسیکیوٹرز کی فیس نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا
یہ مقدمہ معروف وکیل اور سماجی رہنما ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا مہم چلانے سے متعلق درج کیا گیا ہے۔