ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے،ایمان مزاری اہلخانہ کے ساتھ اڈیالہ جیل سے اپنے گھر روانہ ہوگئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور انکے شوہر کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ منظور

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس ثمن رفعت بھی شامل تھیں۔

ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام اور زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری ساتھی وکیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

 دوران سماعت، عدالت نے پراسیکیوٹر کو ریمانڈ کی درخواست اور اس پر دیے گئے عدالتی آرڈر کو پڑھنے کی ہدایت کی، جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے ریمانڈ کی درخواست اور عدالتی حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کے حساب سے آرڈر ٹھیک ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آرڈر ٹھیک ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ریمانڈ آرڈر ایسے ہوتے ہیں، شارٹ آرڈر کردیتے ہیں اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیتے ہیں۔ بعدازاں، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں