علی امین گنڈاپور کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلہ متاثرین کی مدد کی یقین دہانی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

افغان قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب نے زلزلہ متاثرین کے لیے صوبائی حکومت کی امداد اور خیر سگالی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت اور عوام اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور واپس جانے والے افغان باشندوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور نئے صوبوں اور صدارتی نظام کے حق میں سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، جبکہ وفاقی سطح سے جڑے معاملات متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی