برطانوی شہزادہ ہیری اچانک یوکرین کیوں پہنچے؟

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کے دوران اچانک یوکرین کا دورہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اس سے قبل وہ لندن پہنچے تھے جہاں ایک سال سے زائد عرصے بعد اپنے والد بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے زخمی فوجیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شہزادہ ہیری کی مخصوص مصروفیات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل میوزیم آف دی ہسٹری آف یوکرین اِن دا سیکنڈ ورلڈ وار کا دورہ کریں گے تقریباً 200 سابق فوجیوں اور یوکرین کی وزیراعظم یولیا سویریدینکو سے بھی ملیں گے۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ ہم جنگ کو روک تو نہیں سکتے لیکن ہم بحالی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں کی کہانی دنیا کے سامنے لانی ہے جو جنگ کا سامنا کر رہے ہیں تاکہ یہ معاملہ پس منظر میں نہ چلا جائے۔

یہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد ہیری کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ اپریل 2022 میں مغربی شہر لیوو گئے تھے جہاں انہوں نے ‘سُپرہیومنز ٹراما سینٹر’ کا دورہ کیا اور جنگ متاثرین کی بحالی کے کام کو سراہا۔ اسی دوران ادارے کی سی ای او اولگا رودنیوا سے ملاقات کے بعد انہیں کیف آنے کی دعوت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی میڈیا گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی کیوں مانگی؟

شہزادہ ہیری نے بتایا کہ اس دورے سے قبل انہوں نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور برطانوی حکومت دونوں سے اجازت لی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیوو میں جنگ کے اثرات کم نظر آتے ہیں کیونکہ وہ مغرب میں ہے۔ لیکن اس بار ہمیں پہلی مرتبہ جنگ کی اصل تباہ کاریاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یوکرین روانگی سے قبل شہزادہ ہیری نے لندن میں اپنے والد بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ایک نجی ٹی پارٹی میں وقت گزارا۔ بعد ازاں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ والد کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، شکر ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی تیسری برسی پر ونڈزر جا کر ان کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں شہزادہ ہیری اور شاہی خاندان کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق ان کے بھائی شہزادہ ولیم سے بھی ان کے روابط نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم ہیری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر مفاہمت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی