ٹی20 کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز، انگلینڈ کے جنوبی افریقہ کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ نے مانچسٹر میں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 304 رنز بنائے جو کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔

یہ ریکارڈ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے بڑے اسکور زمبابوے کے 344 رنز (4 وکٹ پر) بمقابلہ گیمبیا (2024) اور نیپال کے 314 رنز (3 وکٹ پر) بمقابلہ منگولیا (2023) ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز

اس اننگز میں فل سالٹ نے 141 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ یہ ان کا چوتھا ٹی20 سنچری ہے اور اس کارکردگی کے ساتھ وہ روہت شرما اور گلین میکسویل (5، 5 سنچریاں) کے بعد مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سالٹ نے صرف 39 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو انگلینڈ کی تیز ترین ٹی20 سنچری ہے۔

انگلینڈ نے اپنی اننگز کے دوران 30 چوکے اور 18 چھکے لگائے یوں مجموعی طور پر 48 بار گیند باؤنڈری سے باہر گئی۔ ٹیم نے 228 رنز صرف باؤنڈریز سے حاصل کیے جو ٹی20 تاریخ میں تیسرا سب سے زیادہ ہے۔

جنوبی افریقی باؤلرز انگلینڈ کی دھواں دار بیٹنگ کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔ کاگیسو ربادا نے 4 اوورز میں 70 رنز دیے جو کسی بھی جنوبی افریقی باؤلر کے لیے سب سے مہنگی اننگز ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ مارکو یانسن اور لیزاد ولیمز نے بھی 60، 60 سے زائد رنز دیے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تین باؤلرز نے 60 سے زائد رنز دیے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کو بدترین شکست، انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی

انگلینڈ نے 146 رنز سے میچ جیتا جو کہ ان کے ٹی20 کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ کی تاریخ کی سب سے بھاری شکست بھی ہے۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 462 رنز اسکور کیے جو انگلینڈ میں کھیلے گئے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کا سب سے بڑا ایگریگیٹ ہے۔

انگلینڈ نے پاور پلے میں 100 رنز اسکور کیے جو کہ ان کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور ہے جبکہ 12.1 اوورز میں ہی ٹیم 200 کے ہندسے کو چھو گئی۔

یہ میچ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں کئی نئے ریکارڈز لے کر آیا اور انگلینڈ کی بیٹنگ کارکردگی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی