ممبئی ٹرین دھماکا کیس میں بری ہونے والے مسلمان نے کروڑ وں روپےہرجانے کا دعویٰ کردیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے عبد الواحد شیخ نے ’حراستی تشدد‘ اور غلط قید کی بنیاد پر 9 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ درخواست قومی اور مہاراشٹر انسانی حقوق کمیشن کو جمع کرائی ہے اور اپنے لیے بحالی (rehabilitation) میں مدد کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی موٹل میں بھارتی شہری کا سر قلم، قاتل گرفتار

شیخ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے 2006 میں گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً 9 سال جیل میں قید رہے۔ 2015 میں خصوصی عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جیل کی سزا نے ان کی تعلیم، کیریئر اور ذاتی زندگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

حراستی تشدد کے باعث انہیں صحت کے سنگین مسائل لاحق ہوئے اور رہائی کے بعد بھی ’دہشتگرد‘ کا داغ لگنے کی وجہ سے نوکری پانا مشکل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کرپٹو کرنسی ریگولیشن کے لیے قانون سازی سے انکاری کیوں؟

شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اسکول ٹیچر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور خاندان کے واحد کفیل ہیں۔

قید کے دوران ان کے اہلِ خانہ کو سماجی، جذباتی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے تقریباً 30 لاکھ روپے کا قرض بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 برس تک انہوں نے کسی معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا کیونکہ ان کے دیگر ساتھی ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم رواں سال جولائی میں بمبئی ہائی کورٹ نے تمام 12 ملزمان کو بری قرار دیا جس کے بعد انہوں نے یہ اپیل کی۔

یاد رہے کہ 11 جولائی 2006 کو ممبئی کی ویسٹرن ریلوے کی لوکل ٹرینوں میں 7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ واقعہ بھارت کی تاریخ کے مہلک ترین حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟