4کھانے دوبارہ گرم کر کے کھانا انتہائی نقصان دہ ثابت

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کل آج کا بچا کھانا دوسرے روز گرم کرکے کھانے کا رجحان پوری دنیا میں پایا جاتا ہے مگر دھیان کیجیئے، ماہرین غذائیت نے کھانے کی 4 ایسی اشیاء کے متعلق وارننگ جاری کی ہے جو دوبارہ گرم کرکے کھانا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ چار اشیاء انڈے، چاول، پالک اور آلو ہیں۔

آسٹریلیا کی کم لنزے نامی ایک ماہر غذائیت نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ مذکورہ اشیا کو مائیکرو ویو اوون میں دوبارہ گرم کرنا کسی طور خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انڈوں میں ’سیلمونیلا‘ نامی بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو زہرخورانی کا سبب بنتے ہیں۔

کم لنزے نے بتایا کہ چاولوں میں بیسیلس سیرس نامی بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں، جو عام طور پر مٹی میں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا آلو، مٹر اور چند دیگر سبزیوں میں بھی ہوتے ہیں۔ چنانچہ رات کے بچے ہوئے چاول دوبارہ گرم کرکے کھانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

کم لنزے کے مطابق پالک میں نائٹریٹس نامی کمپاﺅنڈز پائے جاتے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر ٹوٹ کر دیگر ایسے کمپاﺅنڈز میں بدل جاتے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں۔

کم لنزے کا کہنا ہے کہ آلو کو پکانے کے بعد 2گھنٹے تک کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا ہی بہت خطرناک ہے، اس سے ان میں ’کلوسٹریڈیم بوٹولینم‘ کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے، جو انسانی جسم کے عصبی خلیوں پر حملہ آور ہونے والی بیماری بوٹولزم کا سبب بنتے ہیں۔

تاہم کم لنزے نے بتایا کہ مرغی کے گوشت، بیف، دودھ اور مچھلی کو دوبارہ گرم کرکے کھانے میں انسانی صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp