ایشیا کپ: قومی ٹیم تمام شعبوں میں ناکام، بھارت نے 7وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے پاکستان کو ہدف 25 گیندیں قبل ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: 40 ڈگری کی آگ میں برفیلے اعصاب کا امتحان

بھارت کی جانب سے اوپنر شبمن گل کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود ابھیشیک شرما نے 13 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

بعدازاں تلک ورما اور کپتان سوریہ کمار یادو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 56 رنز جوڑ کر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ ورما 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن یادو نے ناقابلِ شکست 47 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے صرف صائم ایوب ہی کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 35 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے

اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کارگرثابت نہ ہوا، گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 6 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے ہاردک پانڈیا کا شکار بنے جبکہ محمد حارث تین رنز بنا کر جسپریت بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے تیسری وکٹ پر 39 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم فخر 17 رنز بنا کر اکشر پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور پاکستان کا اسکور 13ویں اوور میں 64 پر 6 وکٹوں تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ہاتھ نہ ملایا

صاحبزادہ فرحان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ وہ 17ویں اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 16 گیندوں پر 33 رنز جڑ ڈالے جس میں 4 چھکے شامل تھے۔ فہیم اشرف (11) اور صفیان مقیم (10) نے بھی کچھ رنز کا اضافہ کیا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 18 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ انداز اپنایا۔ شبمن گل دوسری اوور میں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن ابھیشیک شرما نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز دیا۔ انہوں نے محض 13 گیندوں پر 31 رنز بنائے جن میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، اور انہیں صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔

اسکور جب 41 پر 2 وکٹ تھا تو تلک ورما کریز پر آئے اور کپتان سوریا کمار یادو کے ساتھ مل کر 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ ورما نے ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر 31 رنز بنائے لیکن وہ بھی صائم ایوب کا شکار بنے۔

اس کے بعد سوریا کمار یادو نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ انہوں نے ناقابلِ شکست 47 رنز بنائے، جو پاکستان کے خلاف ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

بھارت نے 129 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پانچویں گیند پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔ صائم ایوب پاکستان کے واحد کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی